امریکی سینیٹ کا پہلا مسلمان رکن بننے سے زیادہ پالیسی ایجنڈا اہم ہے، عبدالسید

ملک میں ہر مذہب، نسل اور پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے آگے بڑھنے کے مواقع موجود ہیں۔

November 4, 2026 · بام دنیا
امریکی سینیٹ کا پہلا مسلمان رکن بننے سے زیادہ پالیسی ایجنڈا اہم ہے، عبدالسید

امریکی سینیٹ کا پہلا مسلمان رکن بننے سے زیادہ پالیسی ایجنڈا اہم ہے، عبدالسید

واشنگٹن: امریکی ریاست مشی گن سے سینیٹ کے امیدوار عبدالسید نے کہا ہے کہ ان کی ترجیح امریکی سینیٹ میں پہلے مسلمان رکن کی حیثیت سے جگہ بنانا نہیں بلکہ اپنے انتخابی وعدوں اور پالیسی ایجنڈے کو عملی شکل دینا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالسید کا کہنا تھا کہ اگر وہ کامیاب ہوتے ہیں تو یہ امریکا کے لیے ایک اہم پیغام ہوگا کہ ملک میں ہر مذہب، نسل اور پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے آگے بڑھنے کے مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی بالخصوص ان نوجوانوں کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہوسکتی ہے جنہوں نے سیاسی مباحث کے دوران مسلمانوں اور دیگر اقلیتی برادریوں کو تنقید اور مخالفت کا سامنا کرتے دیکھا ہے۔

عبدالسید نے واضح کیا کہ وہ اپنی انتخابی مہم میں مذہبی شناخت کے بجائے عوامی مسائل اور پالیسی معاملات کو ترجیح دے رہے ہیں۔ ان کے مطابق اصل مقصد سینیٹ تک پہنچ کر اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانا اور عوام کے مسائل پر کام کرنا ہے۔