ٹرمپ کا انتخابی نتائج قبول کرنے کا اعلان، ڈیموکریٹس کے ساتھ کام کرنے پر آمادگی ظاہر کردی
مخالف جماعت کے ساتھ تعاون کے منتظر ہیں اور ممکن ہے کہ باہمی اتفاقِ رائے کے ذریعے مختلف معاملات کو آگے بڑھایا جاسکے۔
ٹرمپ کا انتخابی نتائج قبول کرنے کا اعلان، ڈیموکریٹس کے ساتھ کام کرنے پر آمادگی ظاہر کردی
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی نتائج تسلیم کرنے اور مخالف جماعت ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔
ریپبلکنز کے مضبوط سمجھے جانے والے بعض انتخابی حلقوں میں ڈیموکریٹ امیدواروں کی کامیابی کے بعد صدر ٹرمپ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ وہ نتائج کو مکمل طور پر قبول کرنے کے لیے تیار ہیں۔
نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش رکھتی ہے اور امید ہے کہ دونوں فریق کسی مشترکہ مؤقف پر پہنچنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
امریکی صدر نے کہا کہ وہ مخالف جماعت کے ساتھ تعاون کے منتظر ہیں اور ممکن ہے کہ باہمی اتفاقِ رائے کے ذریعے مختلف معاملات کو آگے بڑھایا جاسکے۔