میرا نام بیلٹ پیپر پر موجود ہوتا تو بھاری اکثریت سے جیتتے،ٹرمپ
گر ان کا نام بھی انتخابی فہرست میں شامل ہوتا تو نتائج مختلف ہوتے اور ریپبلکنز بڑی کامیابی حاصل کرتے۔
میرا نام بیلٹ پیپر پر موجود ہوتا تو بھاری اکثریت سے جیتتے،ٹرمپ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن امیدواروں کی ناکامیوں کے بعد خود کو انتخابی نتائج سے الگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا نام بیلٹ پیپر پر موجود نہیں تھا، ورنہ ان کی جماعت بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرتی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ اگر ان کا نام بھی انتخابی فہرست میں شامل ہوتا تو نتائج مختلف ہوتے اور ریپبلکنز بڑی کامیابی حاصل کرتے۔
ان کے اس بیان سے یہ تاثر سامنے آیا ہے کہ صدر ٹرمپ انتخابی ناکامیوں کی ذمہ داری اپنی بجائے ریپبلکن امیدواروں پر ڈال رہے ہیں۔
دوسری جانب متعدد ریپبلکن رہنما پہلے ہی وسط مدتی انتخابات کے حوالے سے ٹرمپ کی حکمت عملی اور سیاسی طرزِ عمل پر تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔
انتخابی نتائج کے بعد ریپبلکن جماعت کو ایوانِ نمائندگان میں اپنی اکثریت کھونے اور سینیٹ میں بھی ممکنہ شکست کے خدشات کا سامنا ہے۔ ایسے میں ٹرمپ کا تازہ بیان جماعت کے اندر اختلافات مزید بڑھنے کا سبب بن سکتا ہے۔