کراچی میں حوالہ ہنڈی کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضے سے 25 لاکھ روپے نقد، ڈیجیٹل آلات اور دیگر اہم شواہد بھی برآمد کیے گئے۔

November 4, 2026 · قومی
کراچی میں حوالہ ہنڈی کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار

کراچی میں حوالہ ہنڈی کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے شہر میں غیر قانونی حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر کراچی زون منتظر مہدی کی ہدایات پر گلاس ٹاور کے قریب جامع کلاتھ مارکیٹ، ایم اے جناح روڈ پر چھاپہ مارا گیا۔

کارروائی کے دوران الطاف احمد اور محمد ندیم کو حراست میں لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 25 لاکھ روپے نقد، ڈیجیٹل آلات اور دیگر اہم شواہد بھی برآمد کیے گئے۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار افراد غیر قانونی حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں سرگرم تھے۔ حکام کے مطابق ملزمان نے موقع پر پوچھ گچھ کے دوران اس سرگرمی میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا۔

ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ 1947 کی ترمیم شدہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی جاری ہے۔