امریکی وسط مدتی انتخابات: کنساس میں 94 سال بعد ڈیموکریٹ امیدوار سینیٹر منتخب
راجر مارشل کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت حاصل تھی، تاہم انتخابی نتائج میں ایڈم ہیملٹن کامیاب رہے۔
امریکی وسط مدتی انتخابات: کنساس میں 94 سال بعد ڈیموکریٹ امیدوار سینیٹر منتخب
امریکی ریاست کنساس میں ڈیموکریٹ پارٹی نے 94 سال بعد سینیٹ کی نشست جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ ڈیموکریٹ امیدوار ایڈم ہیملٹن نے ریپبلکن حریف راجر مارشل کو شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق راجر مارشل کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت حاصل تھی، تاہم انتخابی نتائج میں ایڈم ہیملٹن کامیاب رہے۔
کامیابی کے بعد اپنے خطاب میں ایڈم ہیملٹن کا کہنا تھا کہ کنساس کے عوام، چاہے ان کا تعلق ریپبلکن پارٹی سے ہو، ڈیموکریٹ ہوں یا آزاد ووٹر، سب واشنگٹن میں جاری صورتحال پر اپنے تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں اور اسے قابلِ قبول نہیں سمجھتے۔
کنساس میں ڈیموکریٹ امیدوار کی کامیابی کو پارٹی کے لیے اہم سیاسی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ یہ ریاست طویل عرصے سے ریپبلکن پارٹی کا مضبوط انتخابی مرکز سمجھی جاتی رہی ہے۔
واضح رہے کہ کنساس میں آخری مرتبہ 1932 میں ڈیموکریٹ امیدوار نے سینیٹ کی نشست حاصل کی تھی۔ 2024 کے صدارتی انتخابات میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ریاست میں 16 فیصد سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی تھی۔