ایران پر حملہ فتح نہیں، شکست کا باعث بنتا ہے، اسماعیل بقائی

اگر امریکا نے خطرناک راستہ جاری رکھا تو اس کے غلط فیصلوں کے نتائج مزید سنگین ہوں گے ، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

November 4, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسماعیل بقائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکا نے ایران کو سمجھنے میں بنیادی غلطی کی اور ایرانی قوم کے عزم، استقامت اور قومی وقار کو سمجھنے میں ناکام رہا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی عوام نے اپنی حکومت کو واضح پیغام دے دیا ہے۔ ایران پر حملہ فتح نہیں بلکہ شکست کا باعث بنتا ہے، ایرانی قوم کو نہ دھمکیوں سے ڈرایا جا سکتا ہے اور نہ ہی جارحیت کے ذریعے جھکایا جا سکتا ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ اگر امریکا نے خطرناک راستہ جاری رکھا تو اس کے غلط فیصلوں کے نتائج مزید سنگین ہوں گے۔