چوہدری سالک کا لیگل نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا اعلان
سوشل میڈیا سے پتہ چلا کہ کوئی لیگل نوٹس بھیجا گیا ہے ، وفاقی وزیر
فائل فوٹو
اسلام آباد: وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے لیگل نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا لیگل نوٹس ملا تو پھر جواب دوں گا ،پنجاب حکومت میں بدعنوانی کے الزامات پر قائم ہوں، عدالت میں نوٹس کا مکمل اور بھرپور جواب دوں گا
انھوں نے کہاکہ ڈی سی گجرات کی تعیناتی سے متعلق الزام من گھڑت ہے،پنجاب میں کرپشن سے متعلق بات میرا ذاتی بیان ہے، 2 دن پہلے انھوں نے خود پنجاب میں کرپشن کو تسلیم کیا۔
چوہدری سالک نے مسلم لیگ ق کے حکومت سے علیحدگی کا امکان مسترد کر دیا اور کہا کہ فی الحال اتنا کافی ہے کہ لیگل نوٹس کا جواب دیں گے۔
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے مزید کہا کہ 2 دن پہلے وزیراعلیٰ مریم نواز خود کہہ چکی ہیں کہ پنجاب میں کرپشن ہے۔