خواتین ووٹرز کی اکثریت نے ٹرمپ کیخلاف ووٹ ڈالا
خواتین ووٹرز میں 58 فیصد نے ڈیموکریٹ امیدواروں جبکہ 40 فیصد نے ریپبلکن امیدواروں کو ووٹ دیا، سروے
November 4, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
واشنگٹن:امریکی مڈٹرم انتخابات میں خواتین ووٹرز کی بڑی تعداد نے ڈیموکریٹ امیدواروں کی حمایت کی۔
اے پی سروے کے مطابق ووٹ ڈالنے والوں میں خواتین کا تناسب 53 فیصد جبکہ مردوں کا 46 فیصد رہا۔
سروے کے مطابق خواتین ووٹرز میں 58 فیصد نے ڈیموکریٹ امیدواروں جبکہ 40 فیصد نے ریپبلکن امیدواروں کو ووٹ دیا۔
اے پی سروے میں بتایا گیا کہ مرد ووٹرز تقریباً دو حصوں میں تقسیم رہے، 49 فیصد نے ڈیموکریٹس جبکہ 49 فیصد نے ریپبلکن امیدواروں کی حمایت کی۔