ہماری شکست کی وجہ ایران جنگ بنی ، جے ڈی وینس
سب جانتے ہیں کہ ہم کیوں ہارے۔ اور ہم یہاں سے آگے کیسے بڑھیں گے،امریکی نائب صدر
فائل فوٹو
واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک طویل پوسٹ میں ریپبلکن پارٹی کی وسط مدتی انتخابات میں شکست پر ردِعمل دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ امریکی جنگ ہی ان کی جماعت کی شکست کی وجہ بنی۔
انھوں نے کہا کہ ہماری شکست کی وجہ ایران جنگ تھی ، صدر ٹرمپ خود بھی کہہ چکے ہیں کہ ہمارے ہارنے کی وجہ ایران جنگ تھی اور پٹرول کی قیمیتیں بہت بڑھ گئی تھیں
وہ مزید کہتے ہیں کہ سب جانتے ہیں کہ ہم کیوں ہارے۔ اور ہم یہاں سے آگے کیسے بڑھیں گے، اس بارے میں کوئی بھی دیانت دارانہ گفتگو اسی نکتے سے شروع ہونی چاہیے۔
وینس نے تسلیم کیا کہ ایران کے ساتھ جنگ، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور دیگر مسائل کے باعث وہ ریپبلکن ووٹرز، جنھوں نے 2024 میں انھیں اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کی تھی، اس سال جماعت سے دور ہو گئے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ ووٹرز کو انتظامیہ کی امیگریشن پالیسیوں پر بھی اعتراضات تھے اور وہ بعض اصلاحات کے لیے آمادگی رکھتے ہیں۔
وینس نے نشاندہی کی کہ گذشتہ شب ٹرمپ نے بھی ایران کے ساتھ جنگ کے حوالے سے عوامی ناراضی کا ذکر کیا تھا۔ تاہم عوامی سطح پر کئی ماہ تک جنگ کی حمایت کرنے کے بعد نائب صدر نے اس معاملے پر ٹرمپ کے مقابلے میں زیادہ دوٹوک مؤقف اختیار کیا۔