ڈیموکریٹکس کی کامیابی پاکستان کے لیے برا شگون ہو سکتی ہے ، مائیکل کوگل مین
ڈیموکریٹس کے کانگریس پر کنٹرول سے ٹرمپ کے کاروباری معاملات کا احتساب بڑھے گا، تجزیہ کار
فائل فوٹو
واشنگٹن: امریکی امور اور جنوبی ایشیا کے ماہر مائیکل کوگل مین نے کہا ہے کہ اگر ڈیموکریٹک پارٹی امریکی کانگریس کنٹرول حاصل کر لیتی ہے، تو اس کے نتیجے میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے خاندان کے کاروباری معاملات پر نگرانی اور احتساب میں شدید اضافہ ہو جائے گا۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس صورت حال سے ٹرمپ انتظامیہ کی “تجارتی سفارت کاری” متاثر ہو سکتی ہے۔
With Dems soon to control Congress, scrutiny of Trump & his/his family’s business dealings will increase, which may impact his administration’s commercial diplomacy. If so, that could spell bad news for Pakistan, which has banked heavily on doing business with the administration.
— Michael Kugelman (@MichaelKugelman) November 4, 2026
مائیکل کوگل مین کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ پاکستان کے لیے ایک برا شگون ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ پاکستان نے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ تجارتی تعلقات اور کاروباری روابط بڑھانے پر بہت زیادہ انحصار اور امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔