سوات میں سیر کیلئے شوہر کیلئے آنے والی خاتون سے پولیس اہلکاروں کی زیادتی

میاں بیوی بحرین سے واپس مینگورہ پہنچے تو انہیں اینگروڈھیری چوک کے قریب تفتیش کے بہانے روکا گیا۔

November 5, 2026 · قومی
سوات میں خاتون سے مبینہ جنسی زیادتی کا الزام، دو پولیس اہلکار گرفتار

سوات میں خاتون سے مبینہ جنسی زیادتی کا الزام، دو پولیس اہلکار گرفتار

سوات: پشاور سے سیر و تفریح کے لیے سوات آنے والی خاتون نے دو پولیس اہلکاروں پر مبینہ جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے دونوں اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق میاں بیوی بحرین سے واپس مینگورہ پہنچے تو انہیں اینگروڈھیری چوک کے قریب تفتیش کے بہانے روکا گیا۔

متاثرہ خاتون کے بیان کے مطابق پولیس اہلکار انہیں بائی پاس روڈ پر واقع ایک ہوٹل لے گئے، جہاں خاتون کو مبینہ طور پر زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

واقعے کے بعد رحیم آباد پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا اور مبینہ طور پر ملوث دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار اہلکاروں کی شناخت غضنفر اور واحد محمود کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں اہلکاروں میں سے ایک کا تعلق پشاور جبکہ دوسرے کا بٹ خیلہ سے ہے۔

ڈی پی او نے تصدیق کی ہے کہ دونوں ملزمان پولیس اہلکار ہیں۔ ان کے مطابق غضنفر پولیس لائن میں تعینات تھا، جبکہ واحد محمود چوکی فلاگے میں فرائض انجام دے رہا تھا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار اہلکار رحیم آباد تھانے کی حدود میں تعینات نہیں تھے۔

پولیس کے مطابق دونوں گرفتار اہلکاروں کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔