فضل الرحمان کی جماعت سے منسلک مدرسہ اختر العلوم کو سی ڈی اے کا نوٹس جاری

مدرسے کی انتظامیہ نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری بلڈنگ کنٹرول ریگولیشنز 2020 (ترمیم شدہ 2023) کے تقاضے پورے نہیں کیے۔

November 5, 2026 · قومی
فضل الرحمان کی جماعت سے منسلک مدرسہ اختر العلوم کو سی ڈی اے کا نوٹس جاری

فضل الرحمان کی جماعت سے منسلک مدرسہ اختر العلوم کو سی ڈی اے کا نوٹس جاری

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) سے منسلک مدرسہ اختر العلوم کو تعمیراتی قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پر کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے نوٹس جاری کر دیا۔

سی ڈی اے کے ڈائریکٹوریٹ آف بلڈنگ کنٹرول (ساؤتھ) کی جانب سے جاری نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں واقع مدرسے کی عمارت کے تعمیراتی نقشوں کی متعلقہ ادارے سے منظوری حاصل نہیں کی گئی۔

نوٹس کے مطابق مدرسے کی انتظامیہ نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری بلڈنگ کنٹرول ریگولیشنز 2020 (ترمیم شدہ 2023) کے تقاضے پورے نہیں کیے۔

سی ڈی اے نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ نوٹس جاری ہونے کے 15 روز کے اندر عمارت کے تعمیراتی نقشے منظوری کے لیے متعلقہ اتھارٹی میں جمع کروائے جائیں۔

اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ مدت میں قانونی تقاضے پورے نہ کیے گئے تو سی ڈی اے آرڈیننس اور متعلقہ بلڈنگ کنٹرول قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی، جبکہ مدرسے کی عمارت کو سیل بھی کیا جا سکتا ہے۔

مزید 5 سرخیاں: