امریکا کا مشرقِ وسطیٰ میں 25 ہزار سے زائد ڈرون سسٹم تعینات کرنے کا اعلان

امریکی سینٹرل کمانڈ کو 78 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کا جدید فوجی نظام فراہم کر دیا گیا ہے، جس میں بغیر پائلٹ کے فضائی اور بحری نظام شامل ہیں۔

November 5, 2026 · بام دنیا
امریکا کا مشرقِ وسطیٰ میں 25 ہزار سے زائد ڈرون سسٹم تعینات کرنے کا اعلان

امریکا کا مشرقِ وسطیٰ میں 25 ہزار سے زائد ڈرون سسٹم تعینات کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنی فوجی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے 25 ہزار سے زائد ڈرون اور اینٹی ڈرون سسٹم نصب کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی محکمہ جنگ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کو 78 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کا جدید فوجی نظام فراہم کر دیا گیا ہے، جس میں بغیر پائلٹ کے فضائی اور بحری نظام شامل ہیں۔

محکمہ جنگ کے مطابق اس منصوبے کے تحت 24 ہزار سے زائد اینٹی ڈرون سسٹم اور 1300 سے زیادہ حملہ آور ڈرون امریکی افواج تک پہنچا دیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ 100 سے زائد بغیر پائلٹ کے بحری اور زیرِ آب گاڑیاں بھی امریکی فوج کو فراہم کی گئی ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جدید نظام کی فراہمی کا مقصد مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں کو ڈرون حملوں سے محفوظ رکھنا ہے۔ منصوبے کے اگلے مراحل میں بحرالکاہل اور یورپ میں تعینات امریکی افواج کو بھی یہ جدید فوجی سازوسامان فراہم کیا جائے گا۔