وسیم اکرم نے افغانستان پریمیئر لیگ میں مینٹورشپ کی پیشکش ٹھکرا دی
کہ پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو افغانستان پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا
وسیم اکرم نے افغانستان پریمیئر لیگ میں مینٹورشپ کی پیشکش ٹھکرا دی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے افغانستان پریمیئر لیگ (اے پی ایل) میں شمولیت کی پیشکش مسترد کردی۔
ذرائع کے مطابق وسیم اکرم کو لیگ میں مینٹور کی ذمہ داریاں ادا کرنے کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو افغانستان پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بورڈ کی اسی پالیسی کے پیش نظر وسیم اکرم نے بھی لیگ میں مینٹورشپ کی پیشکش قبول نہیں کی۔