لاہور : شہری سے کھانے کے پیسے مانگنے پر 3 پولیس اہلکارگرفتار، بھیک مانگنے کا مقدمہ درج
گرفتار اہلکاروں میں فیاض، فرحان اور احمد مصطفی شامل ، مزید تفتیش جاری
فوٹو ایکس ریلیز
لاہور: گارڈن ٹاؤن کی برکت مارکیٹ میں دورانِ ڈیوٹی شہری کو روک کر کھانے کے نام پر پیسے مانگنے والے تین پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے خلاف بھکاری ایکٹ (Vagrancy Act) کے تحت باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تینوں پولیس اہلکاروں نے برکت مارکیٹ میں ایک شہری کو روکا اور کھانے کے لیے پیسوں کا مطالبہ کیا، واقعے پر کارروائی کرتے ہوئے تینوں اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
دورانِ ڈیوٹی شہری کو روک کر کھانے کے لیے پیسوں کا مطالبہ کرنے والے تین پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ واقعہ برکت مارکیٹ میں پیش آیا۔
تینوں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات منتقل کر دیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس فورس میں بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال… pic.twitter.com/9nXPucC3oY
— Lahore Police Official (@Lahorepoliceops) November 5, 2026
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گرفتار اہلکاروں میں فیاض، فرحان اور احمد مصطفی شامل ہیں۔ تینوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ شہریوں کی عزت اور پولیس فورس کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، بدعنوانی میں ملوث اہلکار بھی قانون کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔