تھیٹر کی تقریریں چھوڑیں ، آپ یہ بات اپنے باس سے کیوں نہیں کہتے؟باقر قالیباف کا جے ڈی وینس کے بیان ردعمل

امریکہ 'اسرائیل فرسٹ' پالیسی کے خاتمے کے دہانے پر کھڑا ہے، ایکس پر بیان

November 5, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تہران : ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ’امریکہ اسرائیل فرسٹ‘ پالیسی کے خاتمے کے دہانے پر موجود ہے۔

باقر قالیباف نے یہ بیان امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے حالیہ بیان کے بعد ردِعمل میں دیا ہے جس میں جے ڈی وینس نے ریپبلکن پارٹی کی انتخابی شکست میں ایران کے ساتھ جنگ کو ایک اہم سبب قرار دیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جے ڈی وینس کی پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے قالیباف نے لکھا کہ آپ کا باس جنگ کے اگلے مرحلے کی تیاری کر رہا ہے، جبکہ امریکہ ‘اسرائیل فرسٹ’ پالیسی کے خاتمے کے دہانے پر کھڑا ہے۔

قالیباف نے انھیں ایک ایسے ’ہارے ہوئے جواری‘ سے تشبیہ دی جو شکست کے باوجود کھیل کی میز چھوڑنے کو تیار نہیں۔

انھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ تھیٹر کی تقریریں چھوڑیں۔ آپ یہ بات اپنے باس سے کیوں نہیں کہتے؟

یاد رہے کہ جے ڈی وینس نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ امریکی وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکنز کی شکست کے اہم عوامل میں سے ایک تھی۔

واضع رہے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بدھ کے روز اپنی جماعت کی وسط مدتی انتخابات کو ٹہھرایا تھا۔