حویلیاں انٹرچینج کے قریب بس اور ڈمپر میں خوفناک تصادم، 3 افراد جاں بحق
حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔
حویلیاں انٹرچینج کے قریب بس اور ڈمپر میں خوفناک تصادم، 3 افراد جاں بحق
ایبٹ آباد: حویلیاں انٹرچینج کے قریب موٹروے پر فیصل موورز کی مسافر بس اور ڈمپر ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے 7 ایمبولینسز اور ایک ریسکیو گاڑی کے ذریعے امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔
حادثے کے بعد سامنے آنے والی ویڈیو میں رات کے وقت امدادی اہلکاروں کو تباہ شدہ بس کے قریب امدادی سرگرمیوں میں مصروف دیکھا جاسکتا ہے۔
واقعے کے بعد شہریوں نے مسافر بسوں کی تیز رفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان بسوں میں خواتین اور بچوں سمیت خاندان سفر کرتے ہیں، اس لیے ڈرائیونگ میں احتیاط اور رفتار پر قابو پانا ضروری ہے۔