ٹانک سے سرگودھا جانے والے مسافروں کو حادثہ،4 افراد جاں بحق
ٹریکٹر ٹرالی پر سوار افراد ٹانک سے سرگودھا جارہے تھے کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئے۔پولیس
ٹانک سے سرگودھا جانے والے مسافروں کو حادثہ،4 افراد جاں بحق
کلور کوٹ: ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے 2 خواتین اور 2 بچے جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
حادثہ ہیڈ بالی اڈا کے قریب ہیتو خسرو روڈ پر پیش آیا، جہاں ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی پر سوار دو خواتین اور دو بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ متعدد خواتین اور بچے زخمی ہوئے۔
پولیس حکام کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی پر سوار افراد ٹانک سے سرگودھا جارہے تھے کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر پٹرولنگ پولیس قریشیانوالہ کے اہلکار موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو ٹریکٹر ٹرالی سے نکال کر ریسکیو 1122 کے ذریعے اسپتال منتقل کیا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔