اہم علاقائی معاملات پر پوتن سے مشاورت کی گئی، محسن رضائی

جنگ کے بعد کی صورتحال اور خطے کے مستقبل کے سیکیورٹی انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

November 6, 2026 · بام دنیا
اہم علاقائی معاملات پر پوتن سے مشاورت کی گئی، محسن رضائی

اہم علاقائی معاملات پر پوتن سے مشاورت کی گئی، محسن رضائی

ایران کے اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار محسن رضائی نے کہا ہے کہ ماسکو کے دورے کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ اہم علاقائی معاملات، جنگ کے بعد کی صورتحال اور خطے کے مستقبل کے سیکیورٹی انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق محسن رضائی نے پوتن سے ملاقات کے بعد بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی موجودہ صورتحال اور جنگ کے بعد پیدا ہونے والے ممکنہ حالات پر مشاورت ہوئی۔

اس سے قبل ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ محسن رضائی نے ملاقات کے دوران ایران کے رہبر مجتبیٰ خامنہ ای کا خصوصی پیغام بھی روسی صدر تک پہنچایا۔

محسن رضائی کا کہنا تھا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کی خواہش تھی کہ ان کا پیغام جلد از جلد ولادیمیر پوتن تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملاقات میں روس سے ایران تک گیس پائپ لائن بچھانے کے منصوبے پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس منصوبے کے ذریعے ایران اپنی گیس کی ضروریات پوری کرسکے گا، جبکہ روسی گیس کو ایران کے راستے پڑوسی ممالک تک پہنچا کر فروخت کرنے کے امکانات بھی زیر غور آئے۔

واضح رہے کہ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب روسی صدر ولادیمیر پوتن اور ایرانی قیادت کے درمیان پیر کے روز بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا، جس میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔