اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کے لیے نیا ڈیوٹی روسٹر جاری
جسٹس انعام امین منہاس صرف 10 نومبر کو مقدمات کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے، جبکہ جسٹس محمد اعظم خان آئندہ ہفتے کسی مقدمے کی سماعت نہیں کریں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کے لیے نیا ڈیوٹی روسٹر جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لیے ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت 9 سنگل اور 4 ڈویژن بینچ تشکیل دیے گئے ہیں۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی منظوری کے بعد ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری کیا۔
روسٹر کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس صرف 10 نومبر کو مقدمات کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے، جبکہ جسٹس محمد اعظم خان آئندہ ہفتے کسی مقدمے کی سماعت نہیں کریں گے۔
آئندہ ہفتے سماعت کے لیے تشکیل دیے گئے ڈویژن بینچز میں پہلا بینچ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس شاہ رخ ارجمند پر مشتمل ہوگا۔
دوسرے ڈویژن بینچ میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس ارباب محمد طاہر شامل ہوں گے، جبکہ تیسرے بینچ میں جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس عمیر مجید ملک فرائض انجام دیں گے۔
چوتھا ڈویژن بینچ جسٹس محمد آصف اور جسٹس ایاز شوکت پر مشتمل ہوگا۔