پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1500 پوائنٹس سے زائد گر گیا

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 3366 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے بعد ایک لاکھ 75 ہزار 379 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

November 6, 2026 · کامرس
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1500 پوائنٹس سے زائد گر گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1500 پوائنٹس سے زائد گر گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے، جہاں کاروبار کے آغاز ہی سے حصص کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 1500 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 72 ہزار 809 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 3366 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے بعد ایک لاکھ 75 ہزار 379 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔