امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو دنیا بھر میں امریکی اثاثے نشانے پر ہوں گے، ایران کی وارننگ

امریکا کی جانب سے کسی نئے حملے کی صورت میں ایران کا ردعمل کسی مخصوص جغرافیائی علاقے تک محدود نہیں رہے گا

November 6, 2026 · بام دنیا
امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو دنیا بھر میں امریکی اثاثے نشانے پر ہوں گے، ایران کی وارننگ

امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو دنیا بھر میں امریکی اثاثے نشانے پر ہوں گے، ایران کی وارننگ

تہران: ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے دوبارہ ایران پر حملہ کیا تو ایرانی فوج دنیا بھر میں موجود امریکی اثاثوں کو نشانہ بنا سکتی ہے۔

ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرمینیا نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے کسی نئے حملے کی صورت میں ایران کا ردعمل کسی مخصوص جغرافیائی علاقے تک محدود نہیں رہے گا بلکہ دنیا کے کسی بھی حصے میں موجود امریکی اثاثے ہدف بن سکتے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق ایرانی فوج کے ترجمان نے اپنے بیان میں امریکی اثاثوں کو نشانہ بنانے کا عندیہ دیا، تاہم انہوں نے ممکنہ اہداف یا کارروائی کی نوعیت سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں یہ بیان سامنے آیا ہے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ فوجی تصادم کے خدشات پر عالمی سطح پر تشویش پائی جا رہی ہے۔

ایرانی بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ تہران کسی نئے امریکی حملے کی صورت میں اپنے ردعمل کو مشرقِ وسطیٰ تک محدود رکھنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔