امیرِ قطر اور ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطہ،علاقائی کشیدگی کے خاتمے پر تبادلۂ خیال

دونوں رہنماؤں کی سفارتی کوششوں، جامع معاہدے، جہاز رانی اور توانائی کی ترسیل کے تحفظ پر گفتگو

November 6, 2026 · بام دنیا

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

دوحہ: امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں علاقائی کشیدگی کم کرنے اور خطے میں جاری بحران کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

قطری حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے گفتگو کے دوران علاقائی بحران کے خاتمے کے لیے ایک جامع معاہدے تک پہنچنے کی غرض سے قطر کی ثالثی کوششوں پر بھی بات چیت کی۔

اس موقع پر امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے خطے میں مزید کشیدگی سے گریز کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے جہاز رانی کی آزادی برقرار رکھنے اور توانائی کی ترسیل کے تحفظ کی ضرورت پر بھی تاکید کی۔