پاکستان ویمنز ٹیم کو سیمی فائنل میں ایران کے ہاتھوں شکست
سیمی فائنل میں ایران نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گیمز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی
November 6, 2026 · اسپورٹس
ایران نے پاکستان ویمنز ٹیم کو شکست دے دی، فائنل کی دوڑ سے باہر
اسلام آباد: 23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان ویمنز ٹیم کو سیمی فائنل میں ایران کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد قومی ٹیم ٹائٹل کے حصول کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
سیمی فائنل میں ایران نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گیمز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ اس ناکامی کے ساتھ ہی پاکستان ویمنز ٹیم کا ایونٹ میں سفر اختتام پذیر ہوگیا۔
دوسری جانب پاکستان مینز ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں ہانگ کانگ چائنا کے مدمقابل ہوگی، جہاں کامیابی کی صورت میں قومی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی۔