قاندھار میں بی ایل اے کمانڈر بشیر زیب کو زہر دینے کی اطلاعات،تشویشناک حالت میں بھارت منتقل
انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق قریبی ساتھی نے زہر دیا، پھر علاج اور پناہ کے لیے بھارت لے جایا گیا
فائل فوٹو
قندھار: کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے اعلیٰ کمانڈر بشیر زیب کو انتہائی تشویشناک حالت میں افغانستان کے شہر قندھار کے محمد انٹرنیشنل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کی حالت غیر ہے اور وہ کومے میں ہیں۔
سوشل میڈیا کے ذریعے آنے والی رپورٹس اور ذرائع سے سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق بشیر زیب کو ان کے ہی ایک قریبی ساتھی کی جانب سے زہر دیا گیا ہے۔ زہر خورانی کے اس واقعہ کے بعد ان کی حالت مسلسل بگڑتی چلی گئی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر قندھار کے اسپتال پہنچایا گیا۔
اطلاعات کے مطابق، بی ایل اے کے کمانڈر بشیر زیب کو افغانستان کے شہر قندھار کے محمد انٹرنیشنل اسپتال میں انتہائی تشویشناک حالت میں لایا گیا۔.
رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انہیں زہر دیا گیا ہے، جس کے باعث وہ کومے میں ہیں اور انہیں مزید علاج کے لیے بھارت کے ایک اسپتال منتقل کیا… pic.twitter.com/U3YvRrfeU9
— Abbas Bugti journalist (@Abbasbugti52) November 5, 2026
رپورٹس میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ بشیر زیب کو علاج اور محفوظ پناہ گاہ فراہم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر بھارت منتقل کر دیا گیا تاکہ انہیں مزید طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
واقعے کے بعد کالعدم تنظیم کے اندرونی حلقوں میں شدید سراسیمگی اور کشیدگی پھیل گئی ہے، جبکہ انٹیلی جنس ادارے صورتحال پر باریک بینی سے نظر رکھے ہوئے ہیں۔