امریکا کے ممکنہ حملے کا خدشہ: ایران میں ہنگامی تیاریاں، شہریوں میں آئیوڈین گولیاں تقسیم کرنے کا دعویٰ

ایران اپنے شہریوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھی تیار کر رہا ہے ، برطانوی اخبار دی ٹائمز

November 6, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لندن: برطانوی اخبار دی ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے ممکنہ حملے کے خدشے کے پیش نظر ایران میں ہنگامی تیاریاں جاری ہیں۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام جوہری تابکاری کے ممکنہ خطرات سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے آئیوڈین گولیاں تقسیم کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران اپنے شہریوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھی تیار کر رہا ہے۔

دوسری جانب ایران کے جوہری مرکز کے حوالے سے خدشات برقرار ہیں، جبکہ پکس ایکس پہاڑ پر واقع جوہری تنصیبات کو ممکنہ حملے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔