سینٹ کام کا ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق معلومات پر 2 کروڑ ڈالر انعام کا اعلان
سینٹ کام نے انعامی رقم کے ساتھ معلومات فراہم کرنے والوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی سہولت دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔
سینٹ کام کا ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق معلومات پر 2 کروڑ ڈالر انعام کا اعلان
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے 2 کروڑ ڈالر انعام دینے کی پیشکش کر دی ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق یہ انعام ایران کی جوہری تنصیبات، متعلقہ آلات اور جوہری پروگرام سے منسلک اہم شخصیات کے بارے میں قابل اعتماد معلومات فراہم کرنے والے افراد کو دیا جائے گا۔
سینٹ کام نے انعامی رقم کے ساتھ معلومات فراہم کرنے والوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی سہولت دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔
یہ پیشکش امریکی حکومت کے پروگرام ’’ریوارڈز فار جسٹس‘‘ کے تحت کی گئی ہے، جس کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق اہم معلومات حاصل کرنا ہے۔