امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ نہ ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں، قطر

دونوں ممالک اب بھی کسی سمجھوتے تک پہنچنے کے لیے مذاکراتی عمل میں مصروف ہیں۔

November 7, 2026 · بام دنیا
امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ نہ ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں، قطر

امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ نہ ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں، قطر

قطر نے امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی کوششیں ناکام ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دونوں ممالک اب بھی کسی سمجھوتے تک پہنچنے کے لیے مذاکراتی عمل میں مصروف ہیں۔

قطری میڈیا آفس کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی پیش رفت ختم نہیں ہوئی اور دونوں فریق کسی ممکنہ معاہدے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس سے قبل قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے جمعے کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا اور ایران اب تک کسی جامع معاہدے پر متفق نہیں ہو سکے۔

انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا تھا کہ وہ ایک اچھے اور قابل قبول معاہدے کو ترجیح دیں اور کسی ایسے مثالی سمجھوتے کے انتظار میں مذاکرات کو تعطل کا شکار نہ ہونے دیں جو شاید ممکن نہ ہو۔

قطری میڈیا آفس نے وضاحت کی کہ وزیراعظم کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ ان کا مقصد یہ بتانا نہیں تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔