اسٹیفن ملر وائٹ ہاؤس کے نئے چیف آف اسٹاف مقرر
اسٹیفن ملر 9 نومبر 2026 سے نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
اسٹیفن ملر وائٹ ہاؤس کے نئے چیف آف اسٹاف مقرر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر کو وائٹ ہاؤس کا نیا چیف آف اسٹاف مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ اسٹیفن ملر 9 نومبر 2026 سے نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
امریکی صدر نے اسٹیفن ملر کو اپنا قابل اعتماد مشیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ طویل عرصے سے ان کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور اہم معاملات میں ان کی مشاورت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
ٹرمپ کے مطابق موجودہ چیف آف اسٹاف سوسی وائلز اب ان کے سیاسی امور کے شعبے میں ذمہ داریاں ادا کریں گی۔
صدر ٹرمپ نے سوسی وائلز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چیف آف اسٹاف کے عہدے پر رہتے ہوئے بہترین خدمات انجام دی ہیں۔