سعودی اتحادی فوج کا حوثیوں کے کروز میزائل اور ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ
خطرے کی صورت میں فوری طور پر کسی قریبی محفوظ مقام، عمارت یا اندرونی کمرے میں پناہ لی جائے۔
سعودی اتحادی فوج کا حوثیوں کے کروز میزائل اور ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ
سعودی اتحادی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے دارالحکومت ریاض کی طرف داغا گیا کروز میزائل تباہ کردیا گیا ہے۔
سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی کے مطابق ریاض کی جانب بھیجا گیا حوثیوں کا ایک ڈرون بھی مار گرایا گیا ہے۔
اس سے قبل اتحادی فوج نے مکہ مکرمہ کے اوپر حوثی ملیشیا کی جانب سے بھیجا گیا ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔
ترکی المالکی کے مطابق حوثیوں کی جانب سے نجران کی سمت داغے گئے دو میزائل بھی فضا میں ہی تباہ کردیے گئے۔ میزائلوں کا ملبہ گرنے سے ہونے والے ممکنہ نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب محکمہ شہری دفاع نے عوام کے لیے حفاظتی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ خطرے کی صورت میں فوری طور پر کسی قریبی محفوظ مقام، عمارت یا اندرونی کمرے میں پناہ لی جائے۔
شہریوں کو کھڑکیوں سے دور رہنے اور خطرہ مکمل طور پر ٹلنے تک محفوظ مقام پر قیام کرنے کی ہدایت بھی کی گئی تھی۔