جنگ مسلط کی تو تباہ کن جواب دیا جائے گا، محسن رضائی کی امریکا کو دھمکی
نائب صدر جے ڈی وینس ہار تسلیم کرچکے ہیں، وزیر خارجہ مارکو روبیو عہدہ چھوڑ رہے ہیں
جنگ مسلط کی تو تباہ کن جواب دیا جائے گا، محسن رضائی کی امریکا کو دھمکی
تہران: ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ شروع کی گئی تو اس کا جواب انتہائی تباہ کن ہوگا۔
اپنے بیان میں محسن رضائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لیے بغیر کہا کہ امریکا جنگ بھی ہار چکا ہے اور انتخابات بھی۔ انہوں نے امریکی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نائب صدر جے ڈی وینس ہار تسلیم کرچکے ہیں، وزیر خارجہ مارکو روبیو عہدہ چھوڑ رہے ہیں، جبکہ وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کو بھی برطرف کیا جانے والا ہے۔
محسن رضائی نے مزید کہا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر اب پوڈ کاسٹر بن چکے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ واشنگٹن میں آخر کس تک یہ پیغام پہنچایا جائے کہ جنگ چھیڑنے کا نتیجہ تباہ کن ہوگا۔
ایرانی رہنما نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ امریکا کی جانب سے جنگ شروع کرنے کی صورت میں ایران کی طرف سے سخت ردعمل دیا جائے گا۔