انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کی پہلی وکٹ حاصل کرلی
علی رضا نے پاکستان کو پہلی کامیابی دلاتے ہوئے بھارتی اوپنر لکشیا راج چندانی کو 2 گیندوں پر صفر کے انفرادی اسکور پر پویلین واپس بھیجا۔
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کی پہلی وکٹ حاصل کرلی
مسقط: انڈر 19 ایشیا کپ کے پاک بھارت مقابلے میں پاکستان نے ابتدائی اوورز میں بھارت کی ایک وکٹ حاصل کرلی۔ بھارتی ٹیم نے 4.1 اوورز کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 9 رنز بنائے ہیں۔
علی رضا نے پاکستان کو پہلی کامیابی دلاتے ہوئے بھارتی اوپنر لکشیا راج چندانی کو 2 گیندوں پر صفر کے انفرادی اسکور پر پویلین واپس بھیجا۔
تازہ اسکور کے مطابق وی کے وینیت 14 گیندوں پر 5 جبکہ آریاویر سہواگ 9 گیندوں پر 2 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان کی جانب سے علی رضا نے 2.1 اوورز میں صرف 3 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی، جبکہ محمد صیام نے 2 اوورز میں 5 رنز دیے ہیں۔
واضح رہے کہ انڈر 19 ایشیا کپ کا یہ گروپ اے کا آٹھواں میچ عمان کے شہر المسرت میں کھیلا جا رہا ہے۔