سعودی عرب پر حوثیوں کا میزائل حملہ ناکام، بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ

سعودی عرب کی جانب داغے گئے بیلسٹک میزائل کو دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی روک لیا۔سعودی حکام

November 8, 2026 · بام دنیا
سعودی عرب پر حوثیوں کا میزائل حملہ ناکام، بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ

سعودی عرب پر حوثیوں کا میزائل حملہ ناکام، بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ

سعودی عرب نے حوثی ملیشیا کی جانب سے داغا گیا بیلسٹک میزائل فضائی دفاعی نظام کے ذریعے فضا میں ہی تباہ کردیا، میزائل حملے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

سعودی حکام کے مطابق مشرقی سعودی عرب کی جانب داغے گئے بیلسٹک میزائل کو دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی روک لیا۔

میزائل حملے کے بعد دمام، الاحساء اور ابقیق میں ہنگامی خطرے کے الرٹ جاری کیے گئے تھے، تاہم سعودی سول ڈیفنس نے صورتحال قابو میں آنے کے بعد تینوں شہروں سے الرٹ واپس لے لیے اور خطرہ ٹلنے کا اعلان کردیا۔

دوسری جانب شام کی جانب سے یمن میں سعودی عرب کی مدد کے لیے ہزاروں فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ شامی اہلکار حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لیں گے۔