دیوالی کے موقع پر صدر اور وزیراعظم کا ہندو برادری کے نام خصوصی پیغام
ملک کی سماجی، ثقافتی اور اقتصادی ترقی میں ان کی خدمات قابل قدر ہیں۔
دیوالی کے موقع پر صدر اور وزیراعظم کا ہندو برادری کے نام خصوصی پیغام
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے دیوالی کے تہوار پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد ہندو برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت اور وزیراعظم کی جانب سے جاری خصوصی پیغامات میں کہا گیا کہ پاکستان کی ہندو برادری ملکی قومی زندگی کا اہم اور لازمی حصہ ہے، جبکہ ملک کی سماجی، ثقافتی اور اقتصادی ترقی میں ان کی خدمات قابل قدر ہیں۔
پیغام میں مزید کہا گیا کہ معاشرے میں مختلف مذاہب اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والی روایات ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔ پاکستان اپنی مذہبی اور ثقافتی رنگا رنگی پر فخر کرتا ہے۔
صدر مملکت اور وزیراعظم نے دیوالی کے پُرمسرت موقع پر ہندو برادری کے لیے خوشیوں، امن اور خوشحالی کی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔