پاکستان انڈر 19 کی بھارت کے خلاف شاندار بولنگ، 42 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین واپس

رضوان اللہ نے 3 اوورز میں صرف 4 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی، جبکہ نقاب شفیق نے ایک اوور اور 4 گیندوں میں 4 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

November 8, 2026 · اسپورٹس
پاکستان انڈر 19 کی بھارت کے خلاف شاندار بولنگ، 42 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین واپس

پاکستان انڈر 19 کی بھارت کے خلاف شاندار بولنگ، 42 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین واپس

عمان: انڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ اے کے میچ میں پاکستان کے نوجوان بولرز نے بھارت کے خلاف اپنی گرفت مضبوط کرلی، بھارتی ٹیم نے 17 اوورز سے قبل 4 وکٹوں کے نقصان پر صرف 42 رنز بنائے۔

العامرات میں کھیلے جا رہے مقابلے میں بھارت انڈر 19 نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پاکستانی بولرز نے بھارتی بلے بازوں کو مشکلات سے دوچار کیے رکھا۔

پاکستان کی جانب سے رضوان اللہ نے 3 اوورز میں صرف 4 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی، جبکہ نقاب شفیق نے ایک اوور اور 4 گیندوں میں 4 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بھارت کی جانب سے آریاویر سہواگ 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ ارجن راجپوت 9 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

16.4 اوورز کے اختتام پر بھارتی ٹیم کا مجموعی اسکور 42 رنز اور 4 وکٹیں تھا۔