سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین خان کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
نماز جنازہ کے موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین خان کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
آزاد کشمیر کے بزرگ سیاستدان اور سابق صدر راجہ ذوالقرنین خان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں تھاتھی کسگمہ، بھمبر میں ادا کر دی گئی، جس میں سابق وزرائے اعظم، اعلیٰ عدالتی و عسکری حکام، وزرا، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
نماز جنازہ میں صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر نجیب نقی، چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم، جسٹس رضا علی خان، جسٹس خالد یوسف، اسپیکر آزاد جموں و کشمیر اسمبلی چوہدری طارق فاروق اور سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان سمیت دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔
اس موقع پر سابق وزرائے اعظم چوہدری انوارالحق، عبدالقیوم نیازی، سردار تنویر الیاس، سردار عتیق احمد خان، سردار یعقوب خان، سابق چیف جسٹس اعظم خان، سابق کور کمانڈرز جنرل اکرام الحق اور جنرل شیر افگن، سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی، سابق رکن قومی اسمبلی عابد رضا، سردار فاروق سکندر، چوہدری پرویز اشرف اور کشمیر کونسل کے رکن چوہدری محمد سعید بھی موجود تھے۔
نماز جنازہ میں ارکان اسمبلی چوہدری رزاق اور چوہدری قاسم مجید، وزیر جنگلات کرنل وقار نور، کمشنر میرپور ڈویژن راجہ طاہر ممتاز خان، ڈی آئی جی پولیس میرپور ڈویژن کامران علی سمیت دیگر حکومتی عہدیداروں اور سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
نماز جنازہ کے موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔