مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد کے خلاف حکومتی پروپیگنڈا قابلِ مذمت ہے، سراج الحق
سیاسی اختلاف کو ذاتی انتقام کا ذریعہ بنانا جمہوری اقدار کے منافی ہے، سابق امیر جماعت اسلامی کا ایکس پر بیان
مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد کے خلاف حکومتی پروپیگنڈا قابلِ مذمت ہے، سراج الحق
لاہور: سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی اختلاف کی بنیاد پر مولانا فضل الرحمان اور ان کے صاحبزادے مولانا اسعد کے خلاف حکومتی سطح پر غیر اخلاقی پروپیگنڈا قابلِ مذمت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ اختلافِ رائے کو بداخلاقی، بدتہذیبی اور ذاتی انتقام کا ذریعہ بنانا جمہوری اقدار اور سیاسی رواداری کے منافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا حسن اختلافِ رائے کے احترام میں ہے، نہ کہ سیاسی انتقام اور ذاتی دشمنی میں۔
سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے میں برداشت، رواداری، قانون کی حکمرانی اور انصاف کی بالادستی کو فروغ دیا جانا چاہیے۔