بنوں میں راستے کے تنازع پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 1 زخمی
تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود میں چھ افراد کی مبینہ فائرنگ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی
بنوں میں راستے کے تنازع پر فائرنگ، باپ، بیٹا اور بھتیجا جاں بحق، ایک شخص زخمی
بنوں: بنوں میں راستے سے گزرنے کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں باپ، بیٹا اور بھتیجا جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود میں پیش آیا، جہاں راستے سے گزرنے کے معاملے پر تنازع شدت اختیار کرگیا۔
مدعی فرید اللہ شاہ نے پولیس کو بتایا کہ شمشاد حسین، اعجاز جاوید اور سجاد سمیت چھ افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ان کا بیٹا عاشق کامران اور بھتیجا علیان سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ وہ خود زخمی ہوگئے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ تھانہ ڈیرہ ٹاؤن میں ملزمان کے خلاف درج کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی گئی ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش بھی جاری ہے۔