عبدل السید کا جے ڈی وینس سے متعلق طنزیہ جملہ وائرل ہوگیا

کسی نے اس جملے پر مزاحیہ میمز تیار کیں تو کسی نے اسے موسیقی کا حصہ بنا کر اس پر رقص کی ویڈیوز شیئر کردیں

November 10, 2026 · بام دنیا
عبدل السید کا جے ڈی وینس سے متعلق طنزیہ جملہ وائرل ہوگیا

عبدل السید کا جے ڈی وینس سے متعلق طنزیہ جملہ وائرل ہوگیا

امریکی ریاست مشی گن سے نومنتخب سینیٹر عبدل السید کا نائب صدر جے ڈی وینس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا طنزیہ جملہ سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا۔

عبدالسیّد نے جے ڈی وینس کو ’جے ڈی حبیبی‘ کہہ کر مخاطب کیا تو یہ فقرہ دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا اور صارفین نے اس پر دلچسپ انداز میں ردعمل دینا شروع کردیا۔

کسی نے اس جملے پر مزاحیہ میمز تیار کیں تو کسی نے اسے موسیقی کا حصہ بنا کر اس پر رقص کی ویڈیوز شیئر کردیں۔ بچے بھی اس وائرل رجحان سے متاثر ہوئے اور مختلف انداز میں اس کی نقل کرتے نظر آئے۔

یہی نہیں، بعض افراد نے جے ڈی وینس کی تصویر کے ساتھ ’جے ڈی حبیبی‘ کے الفاظ والی ٹی شرٹس بھی تیار کروا لیں، جس کے بعد یہ فقرہ سوشل میڈیا پر ایک نئے مزاحیہ ٹرینڈ کی شکل اختیار کرگیا۔