وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ دورے پر آج ترکیہ روانہ ہوں گے
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سمیت بعض وفاقی وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
November 10, 2026 · قومی
وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ دورے پر آج ترکیہ روانہ ہوں گے
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ سرکاری دورے پر آج ترکیہ روانہ ہوں گے، جہاں وہ کوپ 31 کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سمیت بعض وفاقی وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کی اعلیٰ قیادت سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں،
جن میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔