لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر،ملتان ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا

فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 308 ریکارڈ کی گئی۔ شہر کے علاقے گلبرگ میں فضائی آلودگی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ کر 760 تک پہنچ گئی

November 10, 2026 · قومی
لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر،ملتان ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا

لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر،ملتان ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا

ملک کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت برقرار ہے، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا، جبکہ ملتان ملک کا سب سے زیادہ آلودہ شہر بن گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 308 ریکارڈ کی گئی۔ شہر کے علاقے گلبرگ میں فضائی آلودگی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ کر 760 تک پہنچ گئی، جبکہ علامہ اقبال ٹاؤن میں 461، برکی روڈ پر 396، اچھرہ میں 368، شادمان میں 358 اور ماڈل ٹاؤن میں 356 ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح جوہر ٹاؤن میں فضائی آلودگی کی شرح 334 اور پائن ایونیو پر 328 رہی، جبکہ فیصل آباد میں بھی فضائی آلودگی کی سطح 400 سے تجاوز کر گئی۔

دوسری جانب ملتان میں فضائی آلودگی کی شرح 1107 ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث شہریوں کو کھلی فضا میں سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز، احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور باہر نکلتے وقت ماسک استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔