پشاور میں معروف فٹبالر منظور حسین فائرنگ سے قتل

فائرنگ کا واقعہ تھانہ تہکال کی حدود میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے منظور حسین پر اندھا دھند گولیاں چلائیں،

November 10, 2026 · قومی
پشاور میں معروف فٹبالر منظور حسین فائرنگ سے قتل

پشاور میں معروف فٹبالر منظور حسین فائرنگ سے قتل

پشاور کے علاقے فارسٹ بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پلوسی گاؤں کے رہائشی معروف فٹبالر منظور حسین جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ تہکال کی حدود میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے منظور حسین پر اندھا دھند گولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس نے فٹبالر کے قتل کا مقدمہ تھانہ تہکال میں درج کرلیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ابتدائی معلومات کی بنیاد پر قتل کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول فٹبالر قتل کے ایک مقدمے میں نامزد تھے اور چند روز قبل ہی جیل سے رہا ہو کر آئے تھے۔