بھارت میں تنہائی کے شکار بزرگوں کیلئے ’کرائے کے پوتے‘ رکھنے کا کاروبار مقبول

بھارت میں قائم مختلف کمپنیاں بزرگ افراد کو نوجوان ساتھیوں کی خدمات فراہم کر رہی ہیں، جو ان کے روزمرہ معمولات میں ساتھ دیتے ہیں۔

November 10, 2026 · بام دنیا
بھارت میں تنہائی کے شکار بزرگوں کیلئے ’کرائے کے پوتے‘ رکھنے کا کاروبار مقبول

بھارت میں تنہائی کے شکار بزرگوں کیلئے ’کرائے کے پوتے‘ رکھنے کا کاروبار مقبول

بھارت میں بزرگ شہریوں کی تنہائی دور کرنے اور ان کی دیکھ بھال کیلئے نوجوانوں کو ’کرائے کے پوتے‘ اور ’کرائے کے بچے‘ کے طور پر فراہم کرنے کا کاروبار تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں قائم مختلف کمپنیاں بزرگ افراد کو نوجوان ساتھیوں کی خدمات فراہم کر رہی ہیں، جو ان کے روزمرہ معمولات میں ساتھ دیتے ہیں۔

ان نوجوانوں کی ذمہ داریوں میں بزرگوں کو اسپتال لے جانا، مندر جانا، بازار کے کاموں میں مدد کرنا، تاش کھیلنا اور ان کے ساتھ وقت گزارنا شامل ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس کاروبار کا حجم تقریباً 20 کھرب بھارتی روپے، یعنی 7 ارب ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔