راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی پہلی اننگز 434 رنز پر ڈکلیئر، سری لنکا کے 42 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ

سری لنکا کے ابتدائی دو کھلاڑی 12 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی، جبکہ دوسری وکٹ رن آؤٹ کی صورت میں گری۔

November 10, 2026 · اسپورٹس
راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی پہلی اننگز 434 رنز پر ڈکلیئر، سری لنکا کے 42 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی پہلی اننگز 434 رنز پر ڈکلیئر، سری لنکا کے 42 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ

راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز چائے کے وقفے تک پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر ڈکلیئر کردی، جواب میں سری لنکا نے 12 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 42 رنز بنالیے۔

پاکستان کو سری لنکا پر 392 رنز کی برتری حاصل ہے۔ سری لنکا کی جانب سے لاہیرو اودارا 29 اور کامندو مینڈس 8 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

سری لنکا کے ابتدائی دو کھلاڑی 12 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی، جبکہ دوسری وکٹ رن آؤٹ کی صورت میں گری۔

پاکستان کی جانب سے اننگز ڈکلیئر کیے جانے کے وقت ٹیم کا مجموعی اسکور 434 رنز تھا۔