اسرائیل کی نئی پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا،حکومت سازی کا معاملہ تعطل کا شکار
سیاسی مخالف اور سابق فوجی سربراہ گادی آئزن کوٹ بھی حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ نشستیں حاصل نہیں کر سکے۔
اسرائیل کی نئی پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا،حکومت سازی کا معاملہ تعطل کا شکار
انتخابی نتائج کے مطابق وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو اپنا پارلیمانی اکثریتی اتحاد برقرار رکھنے میں ناکام رہے، جبکہ ان کے سیاسی مخالف اور سابق فوجی سربراہ گادی آئزن کوٹ بھی حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ نشستیں حاصل نہیں کر سکے۔
صدر اسحاق ہرزوگ نے گادی آئزن کوٹ کو نئی حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ ان کی جماعت اور اتحادی جماعتوں کے پاس 120 رکنی پارلیمنٹ میں 48 نشستیں ہیں، جبکہ نیتن یاہو کے سیاسی اتحاد کو 53 نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔
عرب جماعتوں نے پارلیمنٹ میں 19 نشستیں حاصل کی ہیں اور وہ نیتن یاہو کی مخالفت کر رہی ہیں، جس کے باعث آئزن کوٹ کو ان کی حمایت حاصل ہونے کا امکان موجود ہے۔
صدر اسحاق ہرزوگ نے پارلیمانی ارکان پر زور دیا ہے کہ وہ سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر حکومت سازی کے لیے اتفاق رائے پیدا کریں تاکہ ملک کو دوبارہ انتخابات کی طرف جانے سے بچایا جا سکے۔
دوسری جانب نیتن یاہو نے قومی اتحادی حکومت بنانے کی تجویز پیش کرتے ہوئے ایران کے جوہری پروگرام کو اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔