فرانسیسی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ دوسروں پر ڈال رہی ہے، عباس عراقچی
فرانسیسی حکومت عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے اپنی ناکامیوں کا ملبہ دوسروں پر ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔
فرانسیسی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ دوسروں پر ڈال رہی ہے، عباس عراقچی
عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں فرانسیسی حکومت کی جانب سے ایران پر عائد الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ فرانس اپنے عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، یہاں تک کہ ریفریجریٹرز کا انتظام سنبھالنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران فرانس کے برعکس غزہ میں قتل عام کی حمایت نہیں کرتا اور نہ ہی اسکولوں اور اسپتالوں پر بمباری کرکے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتا ہے۔
عباس عراقچی نے مزید کہا کہ فرانسیسی حکومت عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے اپنی ناکامیوں کا ملبہ دوسروں پر ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔