موٹروے ایم 4 حدِ نگاہ بہتر ہونے پر ٹریفک کے لیے کھول دی گئی
دھند کے باعث موٹروے پر ہیوی ٹریفک کی آمدورفت عارضی طور پر بند کر دی گئی تھی،
November 11, 2026 · قومی
موٹروے ایم 4 حدِ نگاہ بہتر ہونے پر ٹریفک کے لیے کھول دی گئی
موٹروے ایم 4 عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں تک حدِ نگاہ بہتر ہونے کے بعد ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق دھند کے باعث موٹروے پر ہیوی ٹریفک کی آمدورفت عارضی طور پر بند کر دی گئی تھی، تاہم موسم کی صورتحال بہتر ہونے پر ٹریفک بحال کر دی گئی۔
موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دورانِ سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور محفوظ سفر کو یقینی بنائیں۔