روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں امریکی فوجی اہلکار گرفتار

قانون کی دفعہ ایک خفیہ معلومات حاصل کرنے یا افشا کرنے سے متعلق ہے، جبکہ دفعہ تین کسی غیر ملکی خفیہ ادارے کی معاونت کرنے کے حوالے سے ہے۔

November 11, 2026 · بام دنیا
روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں امریکی فوجی اہلکار گرفتار

روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں امریکی فوجی اہلکار گرفتار

برطانیہ میں انسدادِ دہشت گردی پولیس نے روس کے لیے جاسوسی کے شبہے میں امریکی فوج کے ایک سینئر اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق 41 سالہ امریکی فوجی اہلکار کو منگل کے روز گلاسٹر کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔ لندن کی انسدادِ دہشت گردی پولیس نے بتایا کہ گرفتاری قومی سلامتی ایکٹ 2023 کی دفعات ایک اور تین کے تحت عمل میں لائی گئی۔

قانون کی دفعہ ایک خفیہ معلومات حاصل کرنے یا افشا کرنے سے متعلق ہے، جبکہ دفعہ تین کسی غیر ملکی خفیہ ادارے کی معاونت کرنے کے حوالے سے ہے۔

پولیس نے تحقیقات کے سلسلے میں گلاسٹر شائر کے دو مقامات پر تلاشی کا عمل بھی شروع کردیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاری کسی دوسری جاری تحقیقات سے منسلک نہیں ہے۔