ریڈیو پاکستان حملہ کیس،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ولی محمد نے کی
November 11, 2026 · قومی
ریڈیو پاکستان حملہ کیس،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
پشاور: انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے سے متعلق مقدمے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ولی محمد نے کی، جس کے دوران سابق صوبائی وزراء تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے تینوں سابق وزراء کی عبوری ضمانت میں 17 نومبر تک توسیع کردی، جس کے بعد مزید کارروائی ملتوی کردی گئی۔