پنجاب حکومت نے چوہدری موسیٰ الٰہی کی سکیورٹی بھی واپس لے لی
چوہدری وجاہت حسین کے صاحبزادے، چوہدری شجاعت حسین کے بھتیجے اور رکن قومی اسمبلی چوہدری حسین الٰہی کے بھائی ہیں۔
پنجاب حکومت نے چوہدری موسیٰ الٰہی کی سکیورٹی بھی واپس لے لی
چوہدری موسیٰ الٰہی پی پی 32 سے رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔ وہ چوہدری وجاہت حسین کے صاحبزادے، چوہدری شجاعت حسین کے بھتیجے اور رکن قومی اسمبلی چوہدری حسین الٰہی کے بھائی ہیں۔
اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین سمیت دیگر وفاقی وزراء سے بھی پنجاب پولیس کی جانب سے ایلیٹ فورس کا مستقل حفاظتی دستہ واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کو واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے، جبکہ وفاقی وزراء کو پنجاب آمد پر صرف عارضی حفاظتی انتظامات فراہم کیے جائیں گے۔
چوہدری سالک حسین نے بھی اپنے مستقل حفاظتی دستے کی واپسی کی تصدیق کی ہے۔ مسلم لیگ (ق) کے ترجمان نے بھی سکیورٹی واپس لیے جانے کی اطلاعات درست قرار دی ہیں۔
ترجمان سالک ہاؤس کے مطابق چوہدری سالک حسین کی گجرات میں واقع رہائش گاہ سے بھی پولیس اہلکاروں کو ہٹا دیا گیا ہے۔